ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی حکومت کے وزرا ء کے بے تکے بیانات طے شدہ ایجنڈے کاحصہ ہیں، اننت کمارہیگڑے کے بیان پرکانگریس کی سخت تنقید

مودی حکومت کے وزرا ء کے بے تکے بیانات طے شدہ ایجنڈے کاحصہ ہیں، اننت کمارہیگڑے کے بیان پرکانگریس کی سخت تنقید

Wed, 27 Dec 2017 12:01:11    S.O. News Service

نئی دہلی،26؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس نے دستور ہند کو بدلنے سے متعلق مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڑے کے بیان پر احتجاج درج کراتے ہوئے آج کہا کہ مودی حکومت کے وزراء کے الٹے سیدھے بیان این ڈی اے کے طے شدہ ایجنڈے کا حصہ ہیں اور اس سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کا اصلی چہرہ سامنے آ رہا ہے۔کانگریس کے ترجمان گورو گوگوئی اور خوشبو سندرنے یہاں پارٹی کی معمول پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ مسٹر ہیگڑیکے بیان سے بی جے پی کا آئین مخالف چال، چہرہ اور کردار اجاگر ہوتا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ ایک ایجنڈے کے تحت مل کے آئین پر حملہ کیا جا رہا ہے، لیکن کانگریس آئین کا کردار تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف کھڑی رہے گی۔علاوہ ازیں قومی راجدھانی علاقہ گڑگاؤں سے کام کرکے نوئیڈا واپس آرہی لڑکی کی اجتماعی آبرو ریزی کے واقعہ کے پیش نظر کانگریس نے خواتین پر ہورہے مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے آج سوال کیا کہ وہ خواتین کی حفاظت کے تعلق سے کیا اقدامات کررہی ہے۔کانگریس کے ترجمان خوشبو سندر اور گورو گوگوئی نے یہاں پارٹی کی باقاعدہ پریس بریفنگ میں نامہ نگاروں سے کہاکہ کچھ برس پہلے دہلی میں ہوئے ’نربھیا معاملہ‘ پر جم کر سیاست کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی اب اس معاملہ پر خود کہٹہرے میں ہے۔دہلی میں عصمت دری اور اجتماعی عصمت دری کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں لیکن بی جے پی حکومت خاموش ہے۔


Share: